سوال (4474)
مرد جو لمبے بال رکھتے ہیں، اس کے لیے پونی پہنتے ہیں، کیا یہ جائز ہے؟
جواب
لمبے بال نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عادت کو دیکھ کر نہیں رکھے جا رہے ہیں، بلکہ ایک فیشن کے طور پر رکھے جا رہے ہیں، ان کو معلوم نہیں ہے کہ یہ مسئلہ کیا ہے، لمبے بال رکھنا ان لڑکوں کا آج کل کام ہے، جن کو ہم آوارہ کہتے ہیں، ان کی اصلاح کرنی چاہیے، باقی عورتوں کی طرح پونی لگانا صحیح نہیں ہے، کیونکہ عورتوں کے ساتھ مشابہت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسے مردوں پر لعنت کی ہے، جو عورتوں کی مشابہت اختیار کرتا ہے، نماز درست ہے، عقیدہ صحیح ہے، نماز سنت کے مطابق ہو، باقی فولڈنگ کی بحث ہے، اس میں یہ ہے کہ یہاں بال فولڈ نہیں ہو رہے ہیں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ