سوال (5913)

ایک خاتون جس کے شوہر نے آج سے 6 سال قبل چوری چھپے دوسری شادی کرلی اور مرد شادی کے بعد نئی بیوی کے ساتھ کسی دوسرے علاقے میں جا بسا۔ اس دوران پہلی بیوی نے عدالت میں خلع اور بچوں کے خرچے کی درخواست دی۔ عدالت نے خلع کا سرٹیفیکیٹ جاری کردیا اور بچوں کا خرچہ منظور کردیا۔
اور شوہر کو باقاعدہ طور پر اس کی اطلاع بھی پہنچ گئی حتیٰ کے اخباری اشتہار بھی دیا گیا۔ پہلی بیوی جس نے خلع کا دعویٰ کیا وہ تب سے مرد کے ماں باپ کے ساتھ ہی رہائش پذیر ہے۔ اب مرد کے ماں باپ اس پہلی عورت سے کہتے ہیں کہ آپ کا خلع واقع نہیں ہوا کیونکہ مرد نے اس خلع کے دعوے پر دستخط نہیں کیے۔ سوال یہ ہے کہ مرد کے دستخط کے بغیر خلع واقع ہوچکا ہے یا نہیں؟

جواب

خلع اس وقت ہوتا ہے، جب مرد طلاق نہ دے رہا ہو، یہ خلع ہو چکا ہے، نکاح منسوخ ہو چکا ہے، نکاح فسخ ہوچکا ہے، سابقہ ساس اور سسر کے فرمان کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ