سوال (667)

مرد و خواتین کا ایک جگہ مل کر جاب کرنا، اور وہاں ہنسی مزاح اور گپ شپ لگانا کیسا ہے؟

جواب

سورہ احزاب کے اندر تمام خواتین کو یہ تعلیم دی گئی ہے کہ وقرن فی بیوتکن کہ تم اپنے گھروں میں رہو، اور وہیں پر یہ بھی کہا گیا کہ مردوں کے ساتھ اس طرح فری ہو کر گفتگو نہ کی جائے کہ اس سے فتنے کا دروازہ کھلے… لہذا کسی بھی عورت کا غیر محرم مرد، چاہے وہ ان کے گھر کے دروازے پر ہی کیوں نہ آیا ہو فری ہو کر گفتگو کرنا درست نہیں، تو باہر نکل کر تو یہ بالاولی ناجائز ہے۔ اور پھر گپ شپ اور ہنسی مزاح تو اس سے بھی اگلی چیز ہے، جو مزید ناپسندیدہ ہے۔ اور مصیبت مخلوط جگہوں پر آج کل عام ہے۔ اسی وجہ سے اہل علم کا یہ موقف ہے کہ خواتین کے لیے ایسی جابز کرنا جائز نہیں، جہاں اسے غیر محرم مردوں کے ساتھ مل کر رہنا ہو۔ واللہ اعلم

فضیلۃ العالم خضر حیات حفظہ اللہ