سوال (5769)
مرد حضرات بھی کیا بھویں بنوانے کی نہیں میں شامل ہیں؟
جواب
بھویں بنانا، آبرو بنانا اور اس کو سیٹ کرنا عورتوں کے لیے بالاتفاق حرام ہے، بعض علماء کہتے ہیں مرد بھی اس میں شامل ہیں، الا یہ کہ کوئی ایسی صورت میں آجائے کہ اس کو چند بال ہلکے کرنیں پڑیں، جس طرح کسی کے بال بڑھ جائے، آنکھوں میں جا رہے ہیں، چہرہ بگاڑ رہے ہیں، تو گنجائش چند بال کی دی جا سکتی ہے، ورنہ مرد و عورت حکم میں برابر ہیں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ