سوال (5087)

مردوں کا گلے میں چین ڈالنا کیسا ہے؟

جواب

اس کی کوئی ممانعت وارد نہیں ہوئی، اس میں کوئی حرج دیکھائی نہیں دیتا، لیکن آج کل جو فیشن ہے کہ گلے میں چین اور ہاتھ میں چین یہ ان لوگوں کی طرف سے آ رہا ہے جو اچھے خاصے بے دین ہوتے ہیں، گلیوں میں بیٹھے رہتے ہیں، آوارہ گرد ہوتے ہیں، فلموں اور ڈراموں کے انداز میں اپنے آپ کو ہیرو سمجھتے ہیں، ایسے لوگوں کی مشابہت سے بچنا چاہیے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ