سوال (6228)

شیخ اگر مرفوع ضعیف روایت کی موافقت صحیح موقوف سے ہورہی ہو تو کیا مرفوع کو صحیح لغیرہ یا حسن لغیرہ کہا جائے گا؟

جواب

اس میں قرائن واصول کے مطابق فیصلہ کیا جاتا ہے۔ حدیث ابن مسعود رضی الله عنہ علی الراجح موقوفا صحیح ہے اور حکما مرفوع ہے۔
جس تخریج سے پہلے نقل کیا ہے وہی مزید امام مروزی کی السنة:(200 ،201) میں بھی صحیح سند سے موجود ہے۔
تو یہاں سنن ابن ماجہ کی یہی روایت ابن مسعود موصولا آئی ہے مگر غندر امام شعبہ سے أثبت ہیں اس لئے موقوف کو ترجیح دی بہرحال حکما مرفوع ہے لائق بیان ہے۔ والله أعلم بالصواب

فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ