سوال (6585)

شیخ محترم سوال یہ ہے اگر کوئی خاتون رمضان میں مینسز کے حالات میں وفات پا جاتی ہے تو اس پر جو روزے تھے، مینسز کے دنوں والے اس کی قضائی کا کیا حکم ہے؟ کیا اس کے ورثاء رکھیں گے کہ نہیں؟

جواب

نبی کریم ﷺ کا فرمان ہے:

«مَنْ مَاتَ وَعَلَيْهِ الصَّوْمُ صَامَ عَنْهُ وَلِيُّهُ»

جو شخص دنیا سے چلا گیا اور اس کے ذمے روزے باقی تھے، تو اس کی طرف سے اس کا ولی روزے رکھے گا۔
اس حدیثِ مبارکہ کی روح کے مطابق، مرحوم کے ورثا کو اس کی طرف سے روزے رکھنے چاہییں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ