سوال (2103)

کسی گھر کے افراد نے خواب دیکھا ہے کہ ان کے متوفی والد نے خواب میں کہا ہے کہ میں خوش ہوں بس میرے کپڑے اور عمامہ میلا اور پرانا ہو گیا ہے میرے بیٹے کو بتا دینا ۔اس خواب کی تعبیر مطلوب ہے۔

جواب

بیٹے کے لیے ابتلا و آزمائش ہے۔

فضیلۃ العالم حافظ قمر حسن حفظہ اللہ

اس خواب کی تعبیر یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک متوفی والد محترم کے بہترین درجات اور مقام ہے، جب کہ مرحوم کے جانشین دینی اور دنیاوی اعتبار سے تنزلی ابتری کی طرف جا رہے ہیں، انہیں چاہیے کہ وہ دین داری کو اپنائیں اللہ تعالیٰ انہیں بھی دنیا اور آخرت میں عزت و عظمت عطاء فرمائیں گے ان شاء اللہ

فضیلۃ الباحث عطوف الرحمٰن حفظہ اللہ