سوال (6525)
میری ایک عزیزہ وفات پا گئی ہیں جو کہ اپنی زندگی میں بار بار کہتی رہیں کہ ان کو ان کے بھائی کی قبر کے ساتھ دفنایا جائے لیکن قبرستان دور بھی ہے اور قبر کی قیمت بھی لیتے ہیں۔ جبکہ جو قبرستان قریب ہے وہاں باقی خاندان کی قبریں ہیں خاندان کے افراد باہمی مشورہ سے انکو قریبی قبرستان میں دفن کرنا چاہتے ہیں شرعی طور پر ایسا کرنا جائز ہے۔ راہنمائی فرمائیں جزاکم اللہ خیرا
جواب
مرنے والی کی وصیت ورثا کی مشاورت سے زیادہ اہم ہوتی ہے، جب اس وصیت میں کسی قسم کی کوئی شرعی قباحت نہیں ہے تو اس کی تکمیل کی جائے۔ قبر کی جگہ خریدنے کے لیے یا جس جگہ انہوں نے قبر کی وصیت کی تھی، اس کے اخراجات خاتون کے ترکے سے ادا کیے جائیں۔
فضیلۃ العالم حافظ خضر حیات حفظہ اللہ




