سوال (3092)

کیا یہ وصیت کر سکتے ہیں کہ مرنے کے بعد میرے اعضاء کسی ضرورت مند کو لگا دیئے جائیں؟

جواب

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ

“كَسْرُ عَظْمِ الْمَيِّتِ، ‏‏‏‏‏‏كَكَسْرِهِ حَيًّا” [سنن ابي داؤد : 3207]

«مردے کی ہڈی توڑنا زندے کی ہڈی توڑنے کی طرح ہے»
میت کے جسم کی چیر پھاڑ کرنا جائز نہیں ہے۔

فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ