سوال (3852)

کیا مرنے کے بعد عزیز و اقارب والدین ملیں گے؟ علیین میں یا کوئی پہچان وغیرہ ہوگی۔

جواب

جو یہاں سے جانے کے بعد علیین میں پہنچے، وہ نیک روحوں کے رہنے کی جگہ ہے، تو جو چلے گئے وہاں اللہ کی رحمت کے ساتھ وہیں پہنچ گئے ہیں، اب جو یہاں سے جا کر وہیں پہنچے گا، تو وہاں سلام و دعا کے بعد حال و احوال پوچھے جاتے ہیں، نام بھی پوچھے جاتے ہیں کہ فلاں کا بتاؤ، فلاں کا بتاؤ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ