سوال (4731)
مرنے کے بعد مرنے والوں کا فیض ہوتا ہے؟ قرآن و سنت کی روشنی میں رہنمائی فرما دیں۔
جواب
مرنے والے کے فیض سے مراد علمی فیض ہے تو ہمارے بزرگ اور اساتذہ کرام کی فیض قیامت تک جاری ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم دنیا سے چلے گئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت، احادیث اور اسوہ قیامت تک فیض ہے، اگر اس سے مراد یہ ہے کہ فوت شدہ انسان مرنے کے بعد اس کے صدقے اور وسیلے سے دعا کی جائے تو یہ کفار مکہ کا عقیدہ ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ




