سوال (4966)
مروان بن حکم کے بارے میں کیا تفصیلات ہیں کیا وہ صحابی تھے؟ بمع حوالہ جواب دیں۔
جواب
تفصیلات تو دینا مشکل ہے کیونکہ صحت اس بات کی اجازت نہیں دیتی ہے، ان کے صحابی ہونے پر اختلاف ہے
راجح یہی ہے کہ یہ صحابی نہیں ہیں نہ ہی انہوں نے نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم سے کچھ سنا ہے۔
امام ابن أبی حاتم الرازی نے کہا:
ﺳﻤﻌﺖ ﺃﺑﺎ ﺯﺭﻋﺔ ﻳﻘﻮﻝ ﻣﺮﻭاﻥ ﺑﻦ اﻟﺤﻜﻢ ﻟﻢ ﻳﺴﻤﻊ ﻣﻦ اﻟﻨﺒﻲ ﺻﻠﻰ اﻟﻠﻪ ﻋﻠﻴﻪ ﻭﺳﻠﻢ ﺷﻴﺌﺎ ﻛﺎﻥ ﻣﺮﻭاﻥ ﻋﻠﻰ ﻋﻬﺪ اﻟﻨﺒﻲ ﺻﻠﻰ اﻟﻠﻪ ﻋﻠﻴﻪ ﻭﺳﻠﻢ اﺑﻦ ﺧﻤﺲ ﺳﻨﻴﻦ ﺃﻭ ﻧﺤﻮﻩ،
[المراسیل لابن أبی حاتم الرازی: 728]
امام بخاری،امام أبو حاتم الرازی ،امام مسلم سمیت کوئی بھی ان کی صحابیت کو بیسن نہیں کرتا ہے۔
والله أعلم بالصواب
فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ