سوال (3857)
کیا مروان بن حکم صحابی تھے؟
جواب
اختلافی امر ہے، اکثر اہل تاریخ و سیرت انہیں زمرہ تابعین میں شمار کرتے ہیں جبکہ کچھ محققین محدثین انہیں صحابی شمار کرتے ہیں۔
بہرحال اگر وہ صحابی نہیں بھی ہیں تو اس کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ ہم انہیں گالیاں دیں برا بھلا کہیں صحابی نہیں تھے تو تابعی تو تھے کتب ستہ میں ان کی مرویات موجود ہیں، صحابہ کی موجودگی میں خلیفہ تھے۔
فضیلۃ الشیخ فیض الابرار شاہ حفظہ اللہ