سوال (1954)

میری بیٹی کا نام مریم ہے، بعض لوگ کہتے ہیں کہ مریم کے معنی ہے چالاک و ہوشیار. میری بیٹی بہت تنگ کرتی ہے، کھانا بھی نہیں کھاتی. کیا یہ اس کے نام کی وجہ سے ہے؟

جواب

نام دو وجہ سے رکھا جاتا ہے:
1۔ نام کا معنی دیکھ کر، اچھے معانی والا نام رکھا جاتا ہے۔
2۔ نیک شخصیات کو سامنے رکھتے ہوئے، ان کے نام پر نام رکھا جاتا ہے۔ ایسی صورت میں معنی نہیں دیکھا جاتا۔ جیسا کہ خدیجہ، مریم وغیرہ.
مریم نام کے معنی بعض لوگوں نے حضرت عیسی علیہ السلام کی والدہ کو سامنے رکھتے ہوئے نیک اور پارسا کے کیے ہیں. لیکن اس میں چالاک ہوشیار جیسا کوئی معنی نہیں پایا جاتا۔ واللہ اعلم.
ناموں کا شخصیت پر اثر ہوتا ہے، لیکن ضروری نہیں کہ کسی بھی شخص کے اندر جو بھی خوبی یا خامی ہے، وہ اس کے نام کی وجہ سے ہے۔
ہو سکتا ہے کہ بچی پر ماحول کا اثر ہو، والدین سے موروثیت میں بھی چیزیں منتقل ہوتی ہیں، اسی طرح میڈیکلی بھی کوئی مسائل ہو سکتے ہیں۔ واللہ اعلم

فضیلۃ العالم حافظ خضر حیات حفظہ اللہ