سوال (342)

مساجد کی دیواروں پر مقدس مقامات کی تصاویر بنانا اور آیات لکھنے کے متعلق شرعی حکم کیا ہے ؟

جواب

یہ نقش و نگار اور تزخرف اور مزین کرنا ، غالبا علامات الساعۃ میں سے ہے ، سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنھما کا مشھور قول ہے ۔

“لَتُزخرِفُنَّها كما زخرَفَتِ اليهودُ والنَّصارى”.

’’تم مساجد میں اس طرح بناؤ سینگار کروگے جس طرح یہود و نصاری نے کیا تھا‘‘۔
مسجدیں جس قدر سادہ ہوں اچھی بات ہے ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے نقش و نگار والی جائے نماز کو بدل دیا تھا ، بس یہ گنجائش ہوسکتی ہے کہ ایک آدھ آیت بطور تعلیم لکھوائی جائے ۔ باقی نقش و نگار اور قرآن کو بطور ڈیکوریشن استعمال کرنا صحیح نہیں ہے ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ