سوال (3295)
اکثر دیکھا گیا ہے مساجد میں نماز فجر کے بعد دروس کا سلسلہ چلتا ہے اور درس کے بعد دعا کا اہتمام کیا جاتا ہے، کیا روزانہ درس دینا اور اس کے بعد دعا مانگنا درست ہے؟
جواب
مساجد میں نمازوں کے بعد درس دینے کو ضروری نہیں کہا جا سکتا ہے، تاہم مستحسن عمل ہے۔ نمازیوں کو دینی مسائل کی آگاہی اسی طرح ہوگی، باقی اذکار درس کے بعد بھی کیے جا سکتے ہیں، درس کے بعد دعا کرالی جائے، اگر کوئی آدمی دعا میں شریک نہیں ہوتا تو اسے دعا کے لیے مجبور نہ کیا جائے، امام صاحب کبھی کبھار دعا ترک کرلیں تو مضائقہ نہیں ہے۔
فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ
درس ایک نصیحت ہے، مختصر ہو تو کبھی بھی دیا جا سکتا ہے، بس اس میں ایک شرط ہے کہ اکتا نہ جائیں، لوگوں کا دل بھر نہ جائے، افہام و تفہیم کے ساتھ مسئلے کو حل کیا جائے، باقی جہاں تک اجتماعی دعا کا معاملہ ہے، تو یہ اگر روزانہ کی بنیاد پر ہے تو اس کو روکنا چاہیے، یہ صحیح نہیں ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ