سوال (6206)
مصارفین زکوٰۃ میں مسجد کیوں نہیں آتی؟ اس کی وضاحت کر دیں، کیا فی سبیل اللّٰہ کے زمرے میں مسجد شامل کی جا سکتی ہے؟
جواب
اگرچہ دونوں قول ہیں، بعض علماء نے فی سبیل اللہ میں مسجد کو شامل کیا ہے، بعض نے نہیں کیا، لیکن راجح قول اور جمہور کا قول یہی ہے کہ مسجد اس میں شامل نہیں ہے، شاید اس لیے کہ سلف صالحین نے اس کو الگ رکھا ہے کہ لوگ جیب خاص سے اللہ تعالیٰ کے گھر کی تیاری کریں، آباد کریں، مصارف زکاۃ کے تمام مصارف فی سبیل اللہ ہیں، لیکن جب اللہ تعالیٰ نے الگ ذکر کیا ہے تو اس سے مراد جہاد فی سبیل اللہ ہے، اور اس کے متعلقات مراد لیا جاتا ہے، اس وجہ سے مسجد کو الگ رکھا جاتا ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




