سوال (5588)

کیا مسبوق امام کی خطاء کی وجہ سے امام کے ساتھ سجدہ سہو کرے گا؟

جواب

اگر یہ لیٹ پہنچا ہے، امام سے سہو ہوگیا ہے، امام سلام سے پہلے سجدہ سہو کرتا ہے تو پھر یہ اقتداء کرے گا، اگر امام سلام کے بعد سجدہ سہو کرتا ہے، تو پھر یہ کھڑا ہو چکا ہوگا، پھر کوئی حرج نہیں ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ