سوال (6016)

محترم اگر کوئی مقتدی امام کے ساتھ آخری تشہد میں ملے یا دوسرے تشہد میں ملے تو وہ التحیات کا کتنا حصہ امام کے پیچھے پڑھے؟

جواب

درمیانی تشھد میں امام کے تکبیر کہنے تک جتنا ہو جائے اتنا پڑھے باقی چھوڑ دے۔ اور آخری میں بھی جتنا امام کے سلام سے پہلے تک پڑھ سکتا ہو وہاں تک پڑھے پھر امام جیسے ہی سلام پھیرے تو یہ بقایا رکعتیں پوری کرنے کے لئے کھڑا ہوجائے، واللہ اعلم سوال سے جو مقصد سمجھ آیا اسکے مطابق جواب دیا ہے۔

فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ