سوال (2847)

اگر کسی درگاہ سے چوری ہوتی ہے، تو وہابی کہتے ہیں کہ اب دیکھو اس بزرگ کی بے بسی کہ اس کو معلوم ہی نہیں ہے کہ کس نے چوری کیی ہے، وہ بزرگ اپنی درگاہ کی چیزوں کو سنبھال نہیں سکتے، تو لہذا پھر یہ بتائیں کہ جو مساجد یعنی اللہ کے گھروں میں چوری ہوتی ہے، ان گھروں کا مالک اللہ تعالیٰ ہے، تو وہاں کیا کہیں گے؟

جواب

اللہ تعالی نے تو لوگوں کو ڈھیل دے رکھی ہے اور ثواب و جزا کا وقت مقرر کردیا ہے، اس لیے اللہ تعالی کے بارے اس طرح کا سوال کرنا نری جہالت ہے، اس ویڈیو میں سوال سے لگ رہا ہے کہ جس نے یہ بات کہی ہے، اس کے نزدیک قبروں میں دفن ہونے والا اور اللہ تعالیٰ دونوں برابر ہیں، اس لیے اس نے یہ بات کہی ہے، اگر اس کے ذہن میں یہ بات ہے، تو اس طرح جانتے بوجھتے خالق کو مخلوق کیساتھ تشبیہ دینا کفر کا ارتکاب ہے، اس شخص کو فورا اللہ تعالی سے توبہ کرنی چاہیے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ