سوال (315)

جو بندہ عمرہ مسجد عائشہ یا جعرانہ سے عمرہ کرتا ہے اسکی شرعی حیثیت کیا ہے ؟

جواب

احادیث میں موجود ہے کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا خاص کیفیت سے دوچار ہوگئی تھی ، جس کی وجہ سے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے تنعیم سے عمرہ کیا تھا ، اگر کسی عورت کے ساتھ وہ کیفیت ہوگئی ہو تو وہ عورت کرلے ، باقی مردوں کے ساتھ ایسا کچھ نہیں ہے ، ہمارے سلفی علماء تنعیم یعنی مسجد عائشہ اور جعرانہ کے عمروں کو صحیح نہیں سمجھتے ہیں ، بہتر یہ ہے کہ اقرب الی الحل یا میقات سے احرام باندھ کر آئیں ۔ اس میں علماء کا اختلاف ہے ، لیکن سلفی علماء اس قدر آسانی سے اجازت نہیں دیتے ہیں ، آج کل یہ بھی موقف چلا ہوا ہے کہ ہوٹل سے احرام باندھ کر عمرہ کیا جائے ، یہ بھی عجیب موقف ہے ۔ واللہ اعلم

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ