سوال (1875)

ایک حاجی وہ مدینہ میں جاکر مسنون اعمال اور درود پڑھنا چاہتا ہے ؟ تو اس صورت میں وہ کیا کرے گا ؟

جواب

اس شخص سے مندرجہ ذیل اعمال مطلوب ہیں ۔
(1) : مسجد نبوی کی زیارت کے غرض سے سفر اختیار کیا جا سکتا ہے ، اس کی شریعت اجازت دیتی ہے ، ایک شخص جب مدینہ پہنچے تو یہ کوشش کرے کہ زیادہ سے زیادہ نمازیں مسجد نبوی میں ادا کرے خواہ فرائض ہوں یا نوافل ہوں ۔
(2) : دوسرا یہ ہے کہ “روضة من رياض الجنة” اس کی خاص فضیلت وارد نہیں ہوئی ہے ، لیکن ایک انسان کی چاہت ہوتی ہے کہ میں اس ٹکڑے میں نماز پڑھوں کیونکہ اس ٹکڑے کو جنت قرار دیا گیا ہے ، وہیں پر بھی نماز پڑھ لیں ۔
(3) : آپ باب السلام سے داخل ہوکر سب سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر مبارک پر سلام کریں ، پھر سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنھما کی قبروں پر سلام کریں ۔ پھر آپ ہوٹل سے وضوء کرکے مسجد قباء جا کر دو رکعت نماز پڑھیں اس کے عوض عمرے کا ثواب ملے گا ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

مدینہ جاکر نمازیں باجماعت پڑھے ، زیادہ وقت مسجد نبوی میں گزارے ، ریاض الجنہ میں نفل پڑھنے کی کوشش کرے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر مبارک کی زیارت کرے اور کثرت سے درود ابراہیمی پڑھے۔

فضیلۃ العالم ڈاکٹر ثناء اللہ فاروقی حفظہ اللہ