سوال (3306)

ایک قیمتی 18 مرلہ کا پلاٹ مسجد کیلیے دیا ہے اور اس جگہ کے قریب قریب چند سو میٹر کے فاصلہ پر اہلحدیث اور دو اور مسالک کی مساجد ہیں، سوال یہ ہے کہ یہ پلاٹ والی جگہ اپنے استعمال میں لیکر کسی اور جگہ اتنے ہی مرلہ یا زیادہ مرلہ متبادل جگہ دے دیں جہاں مسجد نہ ہو۔

جواب

متبادل ممکن ہے، لیکن مسجد کی جگہ مسجد ہی ہو۔

فضیلۃ العالم اکرام اللہ واحدی حفظہ اللہ

مسجد کے لیے وقف شدہ پلاٹ کو بوقت ضرورت فروخت کرکے کسی دوسری جگہ پلاٹ لیا جا سکتا ہے، کیونکہ ایسا نہیں ہو سکتا ہے کہ فروخت کرکے پیسے ختم کریں، تو آپ پلاٹ فروخت کرکے ایسی جگہ پلاٹ لیں، جہاں مسجد کی ضرورت ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ