سوال     6653

السلام علیکم وحمۃ اللہ وبرکاتہ!
مسجد کے محراب میں نماز پڑھنے کے حوالے سے رہنمائی فرمائیں؟

جواب

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
محراب مسجد کا وہ حصہ ہوتا جو مسجد میں قبلہ کی تعیین اور امام کیلئے مخصوص جگہ کی علامت کے طور پر بنایا گیا ہوتا، اگرچہ مسجد کا حصہ ہے امام کے علاوہ کا وہاں نماز کے لیے کھڑا ہونا۔
فرمانِ نبوی

“ولا تقعد علی تکرمتہ” ( مسلم)

کے تحت مناسب نہیں لگتا البتہ ضرورت کے تحت کھڑا ہوا جاسکتا ہے۔ واللہ اعلم

فضیلۃ العالم حافظ علی عبد اللہ حفظہ اللہ

سائل: جزاک اللہ خیرا! شیخ محترم بعض لوگ مکمل محراب میں کھڑے ہونے کو غلط تصور کرتے ہیں اس لیے وہ مصلے کو کچھ پیچھے رکھتے ہیں۔ کیا کوئی ایسی دلیل موجود ہے؟
جواب: محراب میں کھڑا ہو کر امام مستقل نماز پڑھا سکتا کوئی حرج نہیں غلط تصور کرنا غلط ہے اور بغیر دلیل کے۔

فضیلتہ العالم حافظ علی عبد اللہ حفظہ اللہ

ہمارے ہاں بعض لوگوں میں یہ تصور پایا جاتا ہے کہ محراب بنانا غلط ہے۔ ظاہر ہے، جب کوئی چیز غلط سمجھی جائے تو آگے اس پر عمل کرنا یا اسے رواج دینا بھی غلط سمجھا جائے گا، لیکن یہ بات درست نہیں ہے۔
شیخ العرب والعجم بدیع الدین شاہ راشدی رحمہ اللہ نے اپنی تفسیر میں اس معاملے پر جامع بحث کی ہے۔ خاص طور پر آیت “وهو قائم يصلي في المحراب” کے ذیل میں یہ واضح کیا گیا کہ محراب بنانا نہ صرف جائز ہے بلکہ مستحسن بھی ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ