سوال (4453)

ایک بندے نے مسجد کے لیے کسی کو پیسے دیے ہیں، اب جس کے پاس رقم بطورِ امانت ہے، اس کے پاس ایک ضرورت مند آیا ہے جو مسجد سے کہیں زیادہ ضرورت مند ہے تو دینے والے کی اجازت کے بغیر مسجد کے پیسوں سے ضرورت مند کی ضرورت کو پورا کیا جا سکتا ہے؟

جواب

فردِ واحد اس طرح کا عمل اور اختیار استعمال نہ کرے۔ اگر وہ بندہ موجود نہیں ہے جس نے چیز دی ہے، تو کم از کم مسجد کی کمیٹی تو ہوگی، تاکہ کم از کم دو افراد گواہ ہوں کہ اس نے فلاں چیز فلاں کو دی ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ