سوال 6650
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ! ہمارے گھر کی بیک سائیڈ کی دیوار ایک کھلی جگہ کی طرح اوپن ہے اور یہ دیوار ہماری کالونی کی جامع مسجد کے صحن کے ساتھ ہے۔ آپ سے سوال ہے کہ کیا میں جمعہ کی نماز اپنے گھر کے اسی بیان کردہ اوپن سپیس میں جب امام صاحب سپیکر پر نماز پڑھا رہے ہوں مسجد والوں کے ساتھ نماز پڑھ سکتی ہوں؟
جواب
وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ
لوگ پڑھتے ہیں مگر اس طرح اس جگہ امام کی اقتداء میں نماز درست نہیں یہ مسجد کے حکم میں نہیں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
جی، ظاہر ہے کہ آپ کا صحن مسجد نہیں ہے، اس لیے یہ جگہ بذاتِ خود مسجد کے برابر شمار نہیں ہوگی۔ البتہ اگر جامع مسجد کی صفیں اتنی بڑھ جائیں کہ آپ کے صحن تک پہنچ جائیں، تو وہاں نماز پڑھنا بھی مسجد میں نماز ادا کرنے کے برابر شمار ہوگا۔ جیسا کہ اکثر اوقات مسجد میں صفیں بھرجاتی ہیں اور لوگ باہر سڑک یا صحن میں نماز پڑھتے ہیں، وہ بھی مسجد کے درجہ میں آتا ہے۔
البتہ اگر مسجد نے خواتین کے لیے مخصوص جگہ مہیا کی ہوئی ہے، تو بہتر ہے کہ آپ اسی مخصوص جگہ پر نماز پڑھیں۔
فضیلۃ العالم حافظ علی عبد اللہ حفظہ اللہ




