سوال         6902

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! مسجد کے اوپر قائم ہال میں حالتِ حیض کے دوران تعلیم و تدریس کا حکم

جواب

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!
چونکہ اس جگہ پر عورتیں نماز، جمعہ وغیرہ أدا کرتی ہے۔ اس لیے اس جگہ کا حکم وہی ہے جو مسجد کا ہے۔ لہذا حیض والی عورتوں کا اس جگہ پر آنا ممنوع ہے۔ واللّٰہ أعلم باالصواب

فضیلۃ العالم عثمان زید حفظہ اللہ

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
یہاں پر ایک چیز استفسار طلب ہے اس جگہ کو آپ نے مصلی النساء رکھا ہے یا کہ مسجد؟ ہماری مسجد کے اوپر خواتین کے لئے مخصوص ہال ہے اس کے دو حصے ہیں ایک ہے مصلی النساء اور ایک ہے مسجد۔ مصلی النساء میں تدریس ہوتی ہے خواتین جمعہ پڑھتی ہیں، تراویح بھی پڑھتی ہیں نمازوں کے لئے بھی آتی ہیں اور وہاں پر حیض والی خواتین کو آنے کی اجازت ہے لیکن جو حصہ ہم نے مسجد کے نام پر وقف کر رکھا ہے اس ہال میں اس میں حیض والی خواتین کو آنے کی اجازت نہیں ہے تو یہ تقسیم ذرا ضرور مدنظر رکھنی چاہیے۔

فضیلۃ الشیخ عبدالرزاق زاہد حفظہ اللہ