سوال (2815)

کیا جو چار یا پانچ بندے مسجد میں جماعت کے بعد آکر جماعت کروا رہے ہیں، اس کے علاؤہ ایک اور بندہ بھی جماعت سے لیٹ آیا ہے، وہ اپنی نماز پڑھ رہا ہے، کیا اس کو اپنی نماز اس دوسری جماعت کے لیے توڑنی ہوگی؟

جواب

اگر آپ جماعت ہونے کے بعد لیٹ آنے کی وجہ سے اپنی نماز پڑھ رہے ہیں، بعد میں کوئی جماعت کراتا ہے، تو اس میں شامل ہونا ضروری نہیں ہے۔ ہاں اگر وہ مسجد کی جماعت ہے تو پھر آپ کو اپنی نماز ختم کرنی ہوگی۔ آپ اپنی نماز مکمل کردیں، باقی وہ جو چار پانچ بندے کی شکل میں جماعت کے بعد آئے ہیں، وہ بھی بھلے جماعت کروائیں، اس کی وجہ سے آپ کو اپنی نماز توڑنے کی ضرورت نہیں ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ