سوال (2699)

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ کے بارے میں مسجد کی توسیع کی جا رہی ہے، مسجد کے ساتھ متصل قبرستان ہے اور وہ بھی 100 سال پرانا تو کیا تھوڑی بہت جگہ مسجد کو وسیع کرنے کے لیے قبرستان کی جگہ مسجد میں شامل کرسکتے ہیں اور قبروں کے بارے میں یہاں کے بزرگوں کا کہنا ہے کہ ہمارے سامنے یہاں پر کوئی قبر نہیں بنی یعنی کافی پرانا قبرستان ہے؟

جواب

اگر یہ بات حقیقت پر مبنی ہے کہ عرصہ دراز سے وہاں کسی کو دفن نہیں کیا گیا ہے، محلہ اور مسجد والوں سے مشورہ کرکے اس جگہ میں مسجد بنائی جا سکتی ہے۔ اس میں کوئی حرج کی بات نہیں ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ