سوال (692)
“مسجد میں سیمنٹ کی بوری تب ادا کریں ، جب آپ کے محلے میں کوئی آٹے کی بوری کا مستحق نہ ہو”
کیا ایسا کہنا درست ہے ؟
جواب
یہ بات علی الاطلاق محل نظر ہے ، البتہ اگر ایک طرف مسجد زیر تعمیر ہو اور دوسری طرف کوئی غریب خوراک کے حوالے سے ضرورت مند ہے تو بلاشبہ وہ غریب مدد کا زیادہ مستحق ہے۔
فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ
یہ غلط بات ہے ہر ضرورت کا خیال رکھنا چاہیے ، یہ نہیں کہ جب تک غربت باقی ہے مساجد بنانا چھوڑ دیں ۔
فضیلۃ الباحث واجد اقبال حفظہ اللہ