سوال (3619)
مشائخ مسجد میں کیمرے لگا کہ ایل سی ڈی لگا سکتے ہیں، یعنی ایل سی ڈی مسجد میں ہی لگا سکتے ہیں؟
جواب
مسجد کے نماز والے ہال میں نہیں لگانی چاہیے۔
بہتر یہی ہے کہ کسی اور دائیں بائیں جگہ لگائیں تاکہ نمازیوں کی نظر سے اوجھل رہے۔
فضیلۃ العالم اکرام اللہ واحدی حفظہ اللہ
اس میں صحیح بات یہ ہے کہ اب حالات کا تقاضا ہے، سیکورٹی کے لیے کیمرے لگائے جاتے ہیں، اب اس کی اسکرین کے لیے کوئی خاص روم ہونا چاہیے، نمازیوں کی نظر کے سامنے نہیں لگانی چاہیے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ