سوال (1042)

ہماری سوسائٹی میں ایک مسجد ہے ، جس کے احاطہ میں قبر ہے اور قبر بھی پہلی صف کی دیوار کے پیچھے ہیں۔ یعنی منبر ومحراب کے دائیں طرف اور یہ مسجد کے امام کی قبر ہے۔ انہوں نے وصیت کی تھی۔ کہ مجھے یہیں دفن کیا جائے۔ کیا ایسا کرنا جائز ہیں اور کیا وہاں نماز ہو جائے گی؟

جواب

عام مسلمانوں کے لئے ایسی وصیت کرنا جائز نہیں کہ انہیں خاص جگہ دفن کیا جائے خصوصا مسجد میں ، اگر وہ ایسی وصیت کریں تو اسے پورا کرنا جائز نہیں ، اگرچہ اس کا جواز ہے کہ آدمی شرف والی جگہ دفن ہونے کی خواہش کرے۔جس کی دلیل بخاری کی وہ حدیث ہے جس میں موسی علیہ السلام نے ارض شام میں دفن ہونے کی خواہش کی ، مسلمانوں کو عام مسلمانوں کے قبرستان میں دفن کیا جائے ، اور قبر کو بالکل سادہ مسلمانوں کے طریقے پر بنائی جائے اس میں بہت بڑی خیر پنہاں ہے ، جس مسجد میں قبر ہو وہاں نماز پڑھنا درست نہیں۔
یہود و نصاری پر اس عمل کی وجہ سے لعنت کی گئی کہ وہ اپنی انبیاء کی قبر پر مساجد قائم کرتے[بخاری]

فضیلۃ الباحث اسامہ شوکت حفظہ اللہ