سوال (5078)
مسجد میں گم شدہ بچے کا اعلان کرنا کیسا ہے؟
جواب
بعض اہل علم نے یہ نکتہ اٹھایا ہےکہ بقائے نفس اور احترام آدمیت کے پیش نظر بچوں کے اعلان کو جائز ہونا چاہیے،پھر ضروریات، ممنوع احکامات کو جائز قرار دے دیتی ہیں کہ تحت لانے کی کوشش کی گئی ہے۔یقیناً یہ ضابطہ اور اصول صحیح ہے۔ لیکن یہ اس صورت میں ہے جب اس کا کوئی متبادل انتظام نہ ہوسکتا ہو۔ لیکن جو آپ نے سوال پوچھا اس میں کوئی ایسی مجبوری کا ذکر نہیں جس کے پیش نظر اس امتناعی حکم کو جائز قرار دیا جائے کیوں کہ مسجد کے باہر اس کا معقول بندوبست ہوسکتا ہے، ہاں اگر واقعی کوئی ایسی مجبوری ہو اور مسجد کے باہر اس کا انتظام کرنا ناممکن ہو تو اس قسم کے اعلانات کے متعلق نرم گوشہ پیدا کیا جاسکتا ہے۔
فضیلۃ الباحث کامران الٰہی ظہیر حفظہ اللہ
شیخ صاحب نے تو بڑے احسن طریقے سے جواب لکھ دیا ہے، اولی یہ ہے کہ اگر وسائل موجود ہیں تو بچنا چاہیے، کیونکہ باہر اسپیکر کے ذریعے اعلان کرنا چاہیے، مسجد میں اعلان کرنا یہ اور چیز ہے، مسجد سے اعلان کرنا یہ اور چیز ہے، آواز باہر جاتی ہے، وہ مسجد میں چیزیں تلاش نہیں کرتا، بلکہ آواز پہنچا رہا ہوتا ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ