سوال (4710)

مسجد میں اجتماعی دنیاوی مسائل کے حل کے لئے جرگہ یا میٹنگ رکھنا کیسا ہے؟

جواب:

مسجد کو ہم نے بنیاد طور پر صرف عبادت خانہ سمجھ کر رکھا ہے، حقیقت میں مسجد ایک کمیونٹی سینٹر ہے، لہذا اگر وہاں اس قسم کی میٹنگ رکھی جاتی ہے تو اس میں شرعاً کوئی قباحت نہیں ہے، لیکن یاد رہے کہ مسجد کا احترام برقرار رہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ