سوال (5264)
مسجد میں کاروباری کال اٹھانا، بینک وغیرہ کی کوئی رسید سینڈ کر دینا، کاروباری کوئی چیز فارورڈ کرنا اور اس کے علاؤہ کبھی بل بنانا کیسا ہے؟
جواب
کاروباری ایس ایم ایس کا جواب دینا، اوکے کردینا یا کسی چیز کا جواب دے دینا، پیمنٹ کے لیے یہ کہنا کہ مسجد میں آ کر لے جانا، یہ وہ چیزیں نہیں ہیں، جن سے روکا گیا، بشرطیکہ نماز کے ٹائیم نہ ہو، باقی اس میں کوئی بات نہیں ہے، خرید و فروخت الگ چیز ہے، باقاعدہ مسجد میں کاروبار کا ڈیرا لگا دینا یہ صحیح نہیں ہے۔ باقی کال وغیرہ اٹھانے میں کوئی حرج نہیں ہے، اس کو رواج نہیں دینا چاہیے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ