سوال (5524)

مسجد سے متعلق درج ذیل معاملات کے بارے میں علماء کرام کیا رائے رکھتے ہیں؟
1۔ بلا عذر کرسی، پلنگ یا صوفہ پر بیٹھنا؟
2۔ ایک گلی سے دوسری گلی میں جانے کے لیے مسجد میں سے گزرنا؟
3۔ اور کھڑے ہو کر وضو کرنا؟

جواب

کرسی صوفہ پلنگ ضروریات ہیں، ان کے استعمال میں کوئی حرج نہیں ہے، مسجد کو بلا ضرورت گزر گاہ نہ بنائیں، کھڑے ہو کر وضو میں ممانعت نہیں البتہ چھینٹوں کا خیال رکھیں۔

فضیلۃ العالم اکرام اللہ واحدی حفظہ اللہ