سوال (3600)

مسجد میں نکاح کی شرعی حیثیت کیا ہے؟

جواب

مجھے یہ یاد آ رہا ہے کہ میں نے پڑھا تھا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا سیدہ عائشہ رضی اللہ عنھا سے جو نکاح ہوا تھا، وہ مسجد میں ہوا تھا، اس طرح سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ کا ایک نکاح مسجد میں ہوا تھا، یاد رکھیں کہ مسجد میں نکاح ہونے کا یہ مطلب نہیں ہے کہ ہم اس کو باقاعدہ مسنون کیفیت دے دیں، اگر نکاح کی تقریب مسجد میں ہو جاتی ہے تو اس میں کوئی مضائقہ نہیں ہے، شاید مسجد کی وجہ سے تھوڑا سا جو ہم باہر خرافات کرتے ہیں، ان سے شرم کی وجہ سے بچ جائیں، باقی اس کو مسنون کیفیت نہ بنائیں۔

فضیلۃ الشیخ فیض الابرار حفظہ اللہ

ہمارے ہاں جو بیہودگیاں نکاح کے موقع پر شیطان کو خوش اور اللہ تعالیٰ کو ناراض کرنے کی وجہ سے کیے جاتی ہیں، مسجد میں نکاح کرنے کی صورت میں ان سے کافی حد تک بچاؤ ہو سکتا ہے، میں چاہتا ہوں کہ اس کو فروغ دینا چاہیے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ