سوال (5950)

کیا اگر کوئی شخص مسجد میں کوئی چیز رکھ جائے (اس نیت سے کہ لوگ کھا لیں) تو کھا سکتے ہیں؟

جواب

کوئی حرج نہیں ہے، بس پتا ہو کہ کس مد میں ہے، کیونکہ آل رسول کا معاملہ ہے، ان کے لیے صدقہ جائز نہیں ہے، ایسا کوئی شخص نہ لے، نادانستگی طور پر کھا سکتا ہے، وضاحت ہو تو اچھی بات ہے، تاکہ معلوم ہو کہ ہدیہ ہے یا صدقہ، یہ بات واضح ہو۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ