سوال 6856
السلام علیکم و رحمۃ اللہِ وبرکاتہ
اگر مسجد میں سحری اور افطاری کروائی جائے تو نفلی صدقہ کے پیسے اس میں دیے جا سکتے ہیں؟ جزاکم اللہ خیر واحسن الجزاء فی الدنیا و الآخرہ
جواب
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
ہاں نفلی صدقہ اس میں دیا جا سکتا ہے، لیکن کوشش کریں، اگر کوئی اور ضرورت مند سامنے آتا ہے تو اس کو فوقیت دیں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




