سوال (5168)

جو شخص مسجد میں سویا ہوا ہو، اس کو احتلام ہو جائے تو وہ کس طرح باہر نکلے گا، اس کا کیا طریقہ کار ہے؟

جواب

اس کی نجاست معنوی ہوتی ہے، اس لیے کوئی خاص طریقہ کار نہیں ہے، یعنی وہ نظر نہ آنے والی نجاست ہے، اس کے پیروں اور ہاتھوں میں کچھ نہیں ہے، وہ غسل خانے کی طرف جا کر اپنے آپ کو صاف و شفاف کردے، باقی کپڑے کے نشانات کو دھو لے، دوسرا نہیں ہے تو اس کو دھو کر پہن لے، وہ ایسا شخص ہو جائے گا جیسا کہ وہ راستے سے گزر رہا ہے، اس کی اجازت قرآن مجید میں موجود ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ