سوال (801)

میرے گھر میں قرآن مجید دو تین قسم کے ہیں جو کہ تھوڑے باریک لکھے ہونے کی وجہ سے مجھے پڑھنے میں دشواری پیش آتی ہے ، اس لیے پوچھنا یہ ہے کہ مسجد میں جو قرآن پڑے ہوتے ہیں ان میں سے کوئی قرآن میں اگر گھر لے آؤں اور پڑھا جائے تو مسجد سے لانے کا گناہ تو نہیں ہوگا ؟

جواب

آپ ایسا کریں کہ گھر والا قرآنی نسخہ مسجد میں رکھ دیں اور اس کے بدلے میں موٹی لکھائی والا قرآن مجید لے آئیں ۔ ان شاءاللہ کوئی حرج نہیں ہوگا ۔

فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ

جو قرآن مسجد میں رکھے گئے ہیں وہ مسجد کے لیے ہی وقف ہوتے ہیں ، انہیں ذاتی استعمال میں لانا جائز نہیں ہے۔

فضیلۃ الباحث داؤد اسماعیل حفظہ اللہ