سوال (6416)
مسجد کا امام اور مدرسہ کا استاد اسی مسجد و مدرسہ کے چندے سے اپنی ضروریات زندگی کی چیزیں جیسے صابن اور صرف تیل وغیرہ لے سکتا ہے؟ رہنمائی فرمائے۔
جواب
اور اس نے یہ چیزیں کہاں سے لینی ہیں؟
اس کا کھانا پینا، تنخواہ ضروریات سب اسی سے پوری ہوں گی۔
شاید پوچھنے کا مقصد یہ ہے کہ حساب کتاب اور چیک اینڈ بیلنس رکھنا چاہیے، یہ بات بالکل درست ہے.
فضیلۃ العالم حافظ خضر حیات حفظہ اللہ
یہ انتظامیہ فیصلہ کرے گی، باقی آئمہ و مدرسین کو براہ راست اجازت نہیں دی جا سکتی کہ وہ فنڈ لیں، پھر اپنی چیزیں لیں، اگر وہ مناسب تنخواہ دے دیں، تو پھر وہ اس سے چیزیں لے گا، انتظامیہ اگر اور کوئی گنجائش دے دیتی ہے تو اس کو قبول کرلیں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




