سوال (2631)

مصنوعی ناخن اور مصنوعی دانت لگوانا کیسا ہے؟

جواب

شوقیہ نہیں، باقی اگر اس کی کمی کی وجہ سے عیب محسوس ہو رہا ہے تو پھر جواز ہے، یعنی جو چیز عیب دار ہوگئی ہے، اس کو درست کروایا جا سکتا ہے۔ جیسا کہ ایک صحابی کی تلوار کے وار سے ناک کٹ گئی تھی، پھر انہوں نے پیتل اور تانبے کی ناک بنالی تھی، بالآخر وہ خراب ہوگئی تھی، پھر انہوں نے سونے کی ناک لگوائی تھی۔
جدید دور ہے، جو چیز عیب کو ختم کر رہی ہے، شریعت کے دائرے میں ان سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ