سوال 6733
کیا جانوروں میں انجکشن وغیرہ رکھ کر بچہ پیدا کرنا اور جو عورتیں لیبارٹری وغیرہ سے منی لے کر حمل بناتی ہیں، ان کے بارے میں شریعت کیا کہتی ہے؟
جواب
جانوروں میں یہ عمل جائز اور بغیر کسی شرعی قباحت کے کیا جا سکتا ہے، اور بوقت ضرورت اس میں کوئی حرج نہیں۔
البتہ انسانوں میں صرف یہی جائز ہے کہ عورت کے رحم میں وہ نطفہ رکھا جائے جو اس کے اپنے شوہر کا ہو۔
فرض کریں کہ کسی عورت کو صحت کی وجہ سے حاملہ ہونے میں دشواری پیش آ رہی ہے، اور ڈاکٹر کہتا ہے کہ ہم شوہر اور زوجہ کے نطفہ (مادہ منویہ) کو لیبارٹری کے عمل کے ذریعے رحم میں ڈالیں گے۔
ایسی صورت میں یہ عمل شوہر کے ساتھ جائز اور درست ہے۔
لیکن اگر نطفہ کسی غیر شخص کے ساتھ استعمال کیا جائے تو یہ عمل حرام اور ناجائز ہوگا۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




