سوال (4232)
ایک عربی خطبہ پڑھا جاتا ہے جو ایک ملتانی صاحب اکثر پڑھتے ہیں، اکثر ہمارے خطباء بھی پڑھتے ہیں، کیا وہ درست ہے، جلدا بلدا اس طرح کا ایک لمبا سا خطبہ ہے۔
جواب
خطبہ الحاجہ کو شیخ البانی رحمہ اللہ نے جمع کیا ہے، اس کے دیگر علماء نے بھی فتاواجات میں جگہ جگہ جمع کیا ہے، خطبہ الحاجہ “ان الحمد للہ” اور چار آیات جو ہیں، وہ تلاوت کی جاتی ہیں، وہ مسنون ہے، جو مولانا نے بنا رکھا ہے، وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حق میں ایک نعت و تعریف ہے، ممکن ہے کہ اس میں ایک جملہ قابل وضاحت تفسیر ہو، لیکن وہ خطبہ مسنون نہیں ہے، ایک مدح کا انداز ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ