سوال (2904)

جس بندے کی موت کا وقت قریب ہو تو کیا اس کو خواب وغیرہ آتا ہے؟

جواب

ممکن ہے کہ کسی کو خواب میں اس کی وفات کا اشارہ مل جائے، جیسا کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ تعالی عنہ نے خواب دیکھا تھا کہ ایک مرغ ہے جو کچھ دانے کھا رہا ہے تو آپ رضی اللہ تعالی عنہ نے اس کی یہ تعبیر کی کہ زندگی کے کچھ ہی ایام باقی ہیں، اسی طرح کسی بد عمل آدمی کو بھی اپنی موت کا خواب آ سکتا ہے، فقط خواب آجانا اس کے نیک ہونے کی دلیل نہیں، اور یہ ضروری بھی نہیں کہ ہر کسی کو خواب کے اندر اس کی وفات کا اشارہ دیا جائے جیسا کہ عمومی طور پر الموت ياتي بغتة موت اچانک ہی آجاتی ہے۔

فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ