سوال (1669)

میت اگر مرنے سے پہلے وصیت کر جائیں کہ میری طرف سے قربانی کریں تو کیا اس کی طرف سے قربانی کی جا سکتی ہے ؟

جواب

جب میت کے لیے قربانی کرنی ثابت نہیں ہے تو اس حوالے سے میت کی وصیت بھی جائز نہیں ہے۔

فضیلۃ العالم عبدالرحیم حفظہ اللہ

سائل :
شیخ الاسلام ابن تیمیہ اور علامہ نووی کہتے ہیں کہ یہ صدقہ ہوگا قربانی نہیں ہوگی ؟
جواب :
میت کی طرف سے صدقہ کرنا تو مشروع ہے ، لیکن اس صدقے کو قربانی سے منسلک کرنا قابل غور ہے ، جس کی نظیر شرعا موجود نہیں ہے۔

فضیلۃ العالم عبدالرحیم حفظہ اللہ