سوال (2706)

میت کا چہرہ رکھنا درست ہے؟ مثلاً میت کا بیٹا باہر ملک میں ہے اور وہ آ رہا ہے؟

جواب

سوال میں ابہام ہے، چہرہ رکھنے سے کیا مراد ہے، آیا تصویر مراد ہے یا اس کا انتظار ہے کہ میت کو رکھ دیا جائے تاکہ وہ آئے اس کا چہرہ دیکھے، دونوں غیر ضروری باتیں ہیں، اجتناب اولی ہے ، اس نے دعا کرنی ہے، وہاں کرلے تب بھی ٹھیک ہے یا آ کر کرے تب بھی ٹھیک ہے، اگر وہ مصر ہے کہ میرا انتظار کریں، تو پھر اگر بہت ٹائم نہ ہو تو تھوڑا انتظار کیا جا سکتا ہے، وہ آکر چہرہ دیکھ لے، بوسہ دے دے، لیکن یہ کوئی شرعی امر نہیں ہے، بس لوگوں میں رواج پڑگیا ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ