سوال (3440)

محترم علماء کیا حال ہے، خیریت سے ہے، وراثت کے متعلق ایک سوال ہے، شوہر فوت ہوا ہے اور اس کے ملکیت میں 32 کنال زمین ہے، زرعی زمین پانچ بیٹیاں ہیں، چار بیٹے ہیں اور اس کی بیوی ہے، چار بیٹوں کو کتنا کتنا ملے گا، بیٹیوں کو کیا ملے گا اور بیوی کو کیا ملے گا؟

جواب

بیوی كو 1/8 کے حساب سے 12.5 ٪ مطلب 4 کنال، تمام بیٹوں کو مجموعی اعتبار سے 53.85٪ مطلب 17.22 کنال۔ یعنی ہر بیٹے کو 4.30 کنال، تمام بیٹیوں کو مجموعی اعتبار سے 33.75 ٪ مطلب 10.8 کنال۔ یعنی ہر بیٹی کو 2.16 کنال۔
والله تعالى أعلى وأعلم والرد إليه أفضل وأسلم.

فضیلۃ الباحث ابو دحیم محمد رضوان ناصر حفظہ اللہ